پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹرری اتھارٹی کے زیر اہتمام استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد

الحمراء ّمیں ادارہ کی ضرورت کے مطابق چیزوں کو خریدتے وقت پیپرا رول کو مدنظر رکھا جاتا : اعجا ز احمد منہاس

منگل 30 نومبر 2021 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اعلی افسران نے ادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹرری اتھارٹی کے زیر اہتمام استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے آن لائن میٹنگ میںبھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

آن لائن میٹنگ میں پیپرا کے قوانین پر آگہی فراہم کی گئی،اس کو اپنانے کے طریقے کار پر افسران کو تربیت فراہم کی گئی،میٹنگ سے پیپرا کے قوائد و ضوابط کو جاننے میں مدد ملے گی،حکومت پنجاب کے اس اقدام سے اداروں کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء میں ادارہ کی ضرورت کے مطابق چیزوں کو خریدتے وقت پیپرا رول کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔آن لائن میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز محمد عارف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل ،اکائونٹ آفیسر مظہر اقبال،منیٰ ہارون،نورین روما،ثمرین بخاری،ایم شاہد، علی عارف،نعیم اے خان،محمود یعقوب،ہاجرہ محمود،افتخار احمد، محمد سلیم و دیگر افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں