بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ(ن) کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی ،رانا محمدارشد

میاں برادران نے اپنے دور حکومت میں جس طرح پاکستان کو بحرانوں سے نکالا اس کی مثال نہیں ملتی،صدرایم ایس ایف کی گفتگو

منگل 30 نومبر 2021 22:26

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء و مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے مرکزی صدر رانا محمدارشدنے کہا ہے کہ جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی الیکشن مسلم لیگ(ن)اس کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سالوں کے دوران کوئی ایسا منصوبہ نہیں دیا جس کو سراہا جائے،رانا محمدارشد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے دیئے گئے منصوبوں کا افتتاح کر کے اپنی سیاست چمکائی جا رہی ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں جس طرح پاکستان کو بحرانوں سے نکالا اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہاررانا محمدارشدنے گزشتہ روزلندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں محمدشہبازشریف کے صاحبزادے میاں سلیمان شہبازسے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،رانا محمدارشدنے کہا کہ کے عوام نے ہمیشہ میاں نواز شریف کے امیدواروں کو کامیاب کیا ہے، بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں