پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری

منگل 30 نومبر 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کا خاتمہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام اضلا ع میں پولیس ٹیمیںاپنی کاروائیوں میں تیزی لائیں ۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں ، ڈیلرز، اور اسمگلرز کے خلاف زیروٹالرینس کے تحت کاروائی کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔

رائو سردار علی خان نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں ، کالجز ، یونیورسٹیز اورہاسٹلز کے گردو نواح میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیںتاکہ نوجوان نسل کو آئس سمیت دیگر فیشن ایبل ڈرگز کی جانب راغب کرنے اور سپلائی دینے والے مجرمان کے قلع قمع میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کیلئے وہ اپنی نگرانی میں سپیشل پلان تشکیل دیں اور منشیات کے قلع قمع کیلئے کام کرنے والے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ موثرکوارڈی نیشن سے کاروائیوں کو مزید فاسٹ ٹریک کیا جائے ۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے رواں برس صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف 44921 مقدمات درج کیے اور 45793 منشیات فروشوں، سمگلرز اور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

رواں سال مجموعی طور پرملزمان کے قبضے سے 22042کلو گرام چرس،662.119کلو ہیروئن ،49123 گرام آئس اور 747210لیٹر شراب برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف 1770مقدمات درج کیے گئے اور 1747منشیات فروشوں، سمگلرز اور مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔ پنجاب کے تمام ریجن کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 309 مقدمات درج کرتے ہوئی307افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے 116کلو گرام چرس،6کلو ہیروئن، 483گرام آئس اور 2437لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

شیخوپورہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف46مقدمات درج کرتے ہوئی44افراد کو گرفتار کیا گیااور ملزمان کے قبضے سی31کلو گرام چرس اور 417لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف 341 مقدمات درج کرتے ہوئی318افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سی188کلو گرام چرس،11کلو ہیروئن،4گرام آئس اور 999لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

راولپنڈی ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف96مقدمات درج کرتے ہوئی86افراد کو گرفتار کیا گیااورگرفتار افراد کے قبضے سی33کلو گرام چرس اور996لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ سرگودھا ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف69مقدمات درج کرتے ہوئی59افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سی18کلو گرام چرس،2کلو ہیروئن اور 661لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف267مقدمات درج کرتے ہوئی291افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سی54کلو گرام چرس،2کلو ہیروئن،181گرام آئس اور 5262لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف191مقدمات درج کرتے ہوئی183افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ مجرمان کے قبضے سی96کلو گرام چرس،1.119کلو ہیروئن اور 2681لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ساہیوال ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف125مقدمات درج کرتے ہوئے 125افراد کو گرفتار کیا گیا اورملزمان کے قبضے سی46کلو گرام چرس،1کلو ہیروئن اور1832لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ڈی جی خان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف142مقدمات درج کرتے ہوئی142 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ مجرمان کے قبضے سی84کلو گرام چرس،12کلو ہیروئن اور6490لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف184مقدمات درج کرتے ہوئی192افراد کو گرفتار کیا گیاا ور گرفتار افراد کے قبضے سی33کلو گرام چرس،25گرام آئس اور3280لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور ملزمان کے قبضے سے 699کلو گرام چرس، 35کلواور119 گرام ہیروئن، 693 گرام آئس اور 25055 لیٹر زشراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اگر کوئی پولیس افسرا یا اہلکار منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث ہو تو اسکے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں