کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی

بدھ 1 دسمبر 2021 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔ پاکستانی ماڈل صالحہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرسوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میں نے اپنے اکائونٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جو کسی فوٹو شوٹ کا حصہ نہیں تھی بلکہ میں نے سکھ کمیونٹی کے مقدس مقام کرتار پور کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ماڈل صالحہ نے مزید لکھا کہ تصاویر اپ لوڈ کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن میری اس حرکت سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی تو میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں اور میں سکھ ثقافت کی قدر وعزت کرتی ہوں۔دوسری جانب ڈیزائنر شہریاریوسف نے کہا کہ گوردوارہ دربارصاحب میں کسی برانڈ کا کوئی فوٹوشوٹ نہیں کروایا، ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ان کے برانڈ کا ڈریس پہن کر ذاتی حیثیت میں فوٹوگرافی کروائی ہے تاہم سکھ قوم کی دل آزاری اور گوردوارہ صاحب کی بے حرمتی پر معافی مانگتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں