اوورسیز کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو انصاف دلانے کے لئے دن رات کوشاں ہے، ملک جہانگیر حسین بارا

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:33

لاہور۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن لاہور ملک جہانگیر حسین بارا نے کہا ہے کہ بحرین میں اوورسیز پاکستانی سیدہ عصمت علی کی چار کروڑ مالیت کی جائیداد کا قبضہ اور کینیڈا سے اوورسیز پاکستانی طیبہ افتخار کو ان کی پراپرٹی کی دھوکے سے ہتھیائی  گئی  30لاکھ کی رقم واپس دلوا دی۔

یہ  بر سوں  پرانے کے کیس تھے جو اوورسیز کمیشن کی ٹیم کی کاوشوں سے چند ہفتوں میں نمٹا دیئے گئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں ان کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات  کو  ڈی سی آفس لاہور نادر ہا ل میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور کیسوں کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک جہانگیر حسین بارا کا کہنا تھا کہ سمند پار پاکستانیوں نے ناصرف ملکی معیشت کا سہارا دے رکھا ہے بلکہ ہر آفت اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی کھل کر مدد کی ہے۔ بہت سے خیراتی ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے فنڈ سے چل رہے ہیں۔اوورسیز کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو انصاف دلانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ہونے والے قبضے چھڑائے جارہے ہیں اور فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی رقوم بھی واپس دلوائی جارہی ہیں۔آئندہ الیکشن ہر حال میں ا ی وی ایم  کے ذریعے ہوں گے۔جس سے دھاندلی کا چکر ختم اور تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں