سپیشل افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت ہے،ڈی جی سوشل ویلفیئر

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:41

لاہور۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :محکمہ سوشل ویلفیئر نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ملکی سطح پر نمایاں خدمات ادا کرنے والے خصوصی افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے13 دسمبر کو گورنر ہائوس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سپیشل افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سماجی بہبود سپیشل افراد کو معاشرہ کا مفید رکن بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے متعدد پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹائون شپ میں خصوصی بچوں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ "مسکن" قائم کیا جا رہا ہے جو سپیشل بچوں کی تعلیم، تربیت اور بحالی کا بڑا مرکز ہوگا۔ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مسکن میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ اپنے بچوں کو ضروری تعلیم و تربیب دیکر بحال کیا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں