صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پراپنے پیغام میںکہاہے کہ دین اسلام میں خصوصی افراد کی خدمت پر زوردیاگیاہے۔اللہ پاک نے خصوصی افرادکو خصوصی صلاحیتوں سے نوازاہوتاہے۔خصوصی افرادکے حقوق کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ حکومت خصوصی افراد کو زندگی کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت خصوصی افرادکی فلاح وبہبود کیلئے مختلف منصوبوں کا آغازلائق تحسین ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں 12سال عمرسے زائدتمام خصوصی بچوں کو ویکسنیٹ کردیاگیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی جانب سے خصوصی افرادکی مالی معاونت کیلئے ’’ہمقدم‘‘ پروگرام انتہائی خوش آئندہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں