ارجنٹا ئن سفیر مسٹر لیو پولڈو فرا نسیسکو سا ہو رس کاویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ

اجلاس میںبر یڈ امپروومنٹ، منہ کھر بیما ری کی روک تھام ،چارے کی پیدا وار کو بڑ ھانے اور ری پرو ڈکٹیو ٹیکنا لوجی سے متعلقہ اشترا کی و تحقیقی اُ مور پر تبا دلہ خیال

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ارجنٹا ئن کے سفیر مسٹر لیو پولڈو فرا نسیسکو سا ہو رس اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر کیمیلو ارنیسٹوسلبر کیسٹن نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا ۔ در یں اثنا یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلا س کا انعقاد بھی ہو ا۔ جس کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی ۔

جس میں اُ نہو ں نے مسٹر لیو پولڈو فرانسیسکو سا ہورس کے ساتھ دودھ دینے والے مو یشیو ں کی افزائش نسل کو بہتر بنانے کے لیئے بر یڈ امپروومنٹ، گا ئے / بھینسوں میں پا ئی جانے والی منہ کھر جیسی مہلک بیما ریو ں کے تدارک کے لیئے ویکسین پروڈکشن،چارے کی کاشت کاری کو بڑ ھانے اور ری پرو ڈکٹیو ٹیکنا لو جی میں ارجنٹا ئن کے ساتھ اشتراک قا ئم کر نے سے متعلقہ اشترا کی و تحقیقی اُ مور پر تبا دلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے و یٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی، ایکسٹینشن سروسز ، مویشی پال کسا نو ں و پروفیشنلز کی ڈیری فارم ٹریننگ و پریکٹسز، بیما ریو ں کی تشخیصی سروسز، یونیورسٹی اور انڈسٹری کے آ پسی روا بط اور قو می و بین الا قوا می اشتراک کے بارے میں بتا یا نیز یونیورسٹی کی تعارفی دستا ویزی فلم بھی دکھا ئی ۔

ارجنٹا ئن کے سفیر مسٹر لیو پولڈو فرا نسیسکو سا ہو رس نے اجلاس میں بر یڈ امپرو ومنٹ ، منہ کھر بیما ری کی ویکسین پروڈکشن ، چارے کی کاشت کاری کو بڑ ھانے اور ری پرو ڈکٹیو ٹیکنا لو جی میں ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ مستقبل میں اشتراک قا ئم کرنے کے بارے میں اما دگی ظا ہر کی نیز اُ نہو ں نے پاکستان کے ارجنٹا ئن کے ساتھ صدیو ں سے قائم اچھے روا بط کو بھی بہت سرا ہا۔

اجلاس میںیو نیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب نے ویکسین کی امپروومنٹ ، پروفیسر ڈاکٹرخو شی محمدنے ویٹر نری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں قا ئم سینٹر فار با ئیو لوجکس کے اغرا ض و مقا صد جبکہ پروفیسر ڈاکٹر امجد ریا ض نے پاکستان میں دودھ دینے والے جا نورو ں/ مو شیوں کی لو کل اقسام کی افزا ئش نسل کے حوا لے سے ان وٹرو فر ٹیلا ئزیشن تیکنیکس کے بارے میں شر کا کا تفصیلی بتا یا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں