عوام کی محرومیوں کو دور کرنے ان کے دکھ سکھ میں ساتھ دینے کے لیے میں میدان میں آئی ہوں،سمیراساہی

نوجوانوں سے یونیورسٹی کا وعدہ جھوٹا ثابت ہوا،الیکشن قریب آتے ہی ہرامیدوارعوام کوجھوٹے وعدے اورتسلیاں دیتے ہیں

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) امیدوارنیشنل اسمبلی سمیراساہی نے کہا ہے کہ عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اور عوام کے ہر دکھ سکھ میں عوام کا ساتھ دینے کے لیے میں میدان میں آئی ہوں ان کھوکھلے دعوے داروں سے انشاء اللہ ہم نجات پائیں گے،ڈسکہ NA75 پاکستان کا وہ واحد شہر اور حلقہ ہے، جو پنجاب کے سب سے بڑے شہر سیالکوٹ کا حصہ ہے، اس شہر کی کل آبادی تقریباً 350 ہزار کے قریب ہے اور اگر ہم اس کے دیہات یعنی پورے NA75 کی آبادی نوٹ کریں تو یہ تقریباً 7 لاکھ کے قریب ہے اتنی زیادہ آبادی اور اتنا بڑا حلقہ ہونے کے باوجود یہ حلقہ بہت سی سہولیات سے محروم ہے ،ان خیالات کا اظہارسمیراساہی نے گزشتہ روزسینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،سمیراساہی نے کہا کہ اس شہر میں عوام کی سہولت کے لئے کوئی پارک بھی نہیں ہے جہاں عوام سیرو تفریح سے مستفید ہو سکے اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں اور بھی بہت سے اندرونی مسائل ہیں جیسا کہ سیوریج سسٹم سے یہ حلقہ متاثر ہے،اس حلقہ میں صفائی ستھرائی کی بہت ناقص کارکردگی ہے اور بھی بہت سے لوگوں کے مسائل ہیں اور اس کی وجہ یہاں کی سیاسی لیڈر شپ ہے ،سمیراساہی نے کہا کہ جو صرف اور صرف اپنے مفادات کے لیے سوچتے ہیں یہاں عوام کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا اس شہر کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے پاس آتے ہی یہاں ہر امیدوار جھوٹے وعدے اور تسلیاں دیتے ہیں،اس دفعہ بھی ڈسکہ شہر کے ساتھ ایک دھوکہ کیا گیا،نوجوانوں سے یونیورسٹی کا وعدہ کیا گیا تھا جو جھوٹا ثابت ہوا آخر کون دلائے گا اس شہر کو اس کے حق کون بنے گا یہاں کی عوام کا ہمدرد ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں