محبت رسولؐ مسلمانوںکاقیمتی اثاثہ ہے : مولانا عبدالرئوف ملک

عقیدہ ختم نبوتؐ کاتحفظ،فتنہ قادیانیت کاتعاقب جاری رکھیںگی:پیرولی اللہ شاہ

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ورلڈپاسبان ختم نبوت نشترٹائون کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجدصدیق اکبرؓ میںمیاںمحمداویس کی صدارت میںمنعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سرپرست مولانا عبدالروف ملک نائب امیرپیرسید ولی اللہ شاہ بخاری ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان نائب ناظم مولانا محمدحنیف حقانی ودیگررہنمائوںچوہدری محمدظفرونڈرا،محمدسلیمان ایڈووکیٹ، مولانامحمدرضوان صدیقی، حافظ حسان حقانی،عثمان ظفر اورحافظ محمدیعقوب شاہ نے کہاکہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کاتعاقب جاری رکھیں گے جب تک انگریزکے خودکاشتہ پودہ فتنہ قادیانیت کامکمل خاتمہ نہیںہوجاتا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ محبت رسولؐ مسلمانوںکاقیمتی اثاثہ ہے غیورمسلمان اپناتن،من،دھن،مال وجان اوراولاد سب کچھ قربان کرسکتے ہیںلیکن وہ اپنے آقا ومولاحضرت محمدمصطفی ؐ احمدمجتبیٰ ؐ کی ختم نبوت ؐ وناموس رسالتؐ کیخلاف کسی بھی ناپاک سازش کوہرگزہرگزبرداشت نہیںکرسکتے انہوںنے وطن عزیزمیںفتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ارتدادی ناپاک سرگرمیوںپرگہری تشویش کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ حکومت وقت فتنہ قادیانیت کی ان اسلام وآئین پاکستان مخالف سرگرمیوںکاسخت نوٹس لیکرانکی ناپاک سرگرمیاںروکے اورقادیانی فتنہ کوآئین وقانون کاپابندبنائے بصورت دیگراس ضمن میںغیوراسلامیان پاکستان کے اندر پایاجانیوالاشدیداضطراب اورغم وغصہ کسی بہت بڑی دینی تحریک کاروپ دھارلے گااورپھراس طرح حالات کے ابترہونے کی تمام ترذمہ داری قادیانیوںاورقادیانی نوازحکومت پر ہی عائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں