پاک چائنہ سلک روڈ الیکٹرک پاور انسٹیوٹ کا قیام، معاہدے پر دستخط

انسٹیوٹ یو ای ٹی لاہور اورڑونگ ہو کالج چین کے زیر اہتمام قیام کیا گیا آن لائن تقریب میں دونوں اداروں کے اہم اراکین کی شرکت ،کامیابی کیلئے پرعزم

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرینگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے الیکٹرک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ڑونگ ہو کالج چین نے سلک روڈ الیکٹرک پاور انسٹیویٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے۔ سنگ بنیاد کی تقریب آن لائن منعقد کی گئی جس میں دونوں اداروں کے اہم افراد نے شرکت کی۔

شرکا نے نئے ادارے کے قیام اور کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سکول آف الیکٹرک پاور انجینئرنگ کے صدر سن شیوہائی ، ینگ جن ہوا ، نائب صدر ہاوبن، سکول آف پاور انجینئرنگ کے صدر ینگ شی کون، سکول آف اکنامکس مینجمنٹ کے صدر کیو وین یان ، سکول آف الیکٹرک انجینئرنگ کے صدر فنگ مینگ کنگ ، انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر گاو وئی، ڈپٹی ڈائریکٹریانگ جنگ اور زنگ زو کالج کی ترجمان مس جوانا نے چین کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے سینئر ڈین ڈاکٹر ندیم مفتی ، ڈین الیکٹریکل ڈاکٹر محمد کامران ، چیئرمین الیکٹریکل ڈاکٹر محمد طاہر ، سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر ثاقب اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سید عبد الرحمان کاشف تقریب میں موجود تھے۔ اور پاکستان کی جانب سے معاہدے کے ترجمان ڈاکٹر محمد سلمان فخر کے علاوہ الیکٹرک پاور سپلائی مقابلے کے ونر انس بیگ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر ندیم مفتی ، ڈاکٹر محمد کامران ، ڈاکٹر محمد طاہر اور ڈاکٹر حسن جعفر زیدی نے ادارے کا سنگ بنیاد رکھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں