(ن) لیگیوں کو جھوٹ بولنے پر شرم نہیں آتی، کرپٹ اپوزیشن ای وی ایم سے کیوں خوفزدہ ہے، روبینہ شاہین

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) تحریک انصاف شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب کی صدر روبینہ شاہین نے کہاکہ (ن) لیگیوں کو جھوٹ بولنے پر شرم نہیں آتی، عظمیٰ بخاری ، شریف خاندان کی کرپشن کا صبح وشام دفاع کرتے ہوئے تھکتی نہیں، شریف خاندان عالمی سرٹیفائیڈ جھوٹا اور چور ہے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن ای وی ایم سے کیوں خوفزدہ ہے ، الیکشن کمیشن اور کرپٹ اپوزیشن کا الیکٹرونک مشینوں کی مخالفت گھٹیا ذہن کی عکاسی کرتی ہے، صاف اور شفاف الیکشن کے لئے الیکٹرونک مشینوں کا نظام انتہائی کامیاب ثابت ہوگا ، اپوزیشن کے پاس کوئی تجاویز نہیں مسلسل میں نہ مانو کی رٹ لگا رکھی ہے، وہ ان خیالات کا اظہار پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے، انہوں نے مزید کہاکہ صاف اور شفاف انتخابات سے اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، اسی لئے وہ الیکٹرونک مشینوں کی مخالفت کررہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت آئندہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں