اومیکرون وائرس کے بعد ہم سب کو محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے ، ڈاکٹرسیمی بخاری

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرسیمی بخاری نے کہاکہ عوام حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل پیراہوں، عوام ماسک کا استعمال اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں، اومیکرون وائرس کے بعد ہم سب کو محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے ،موجودہ حکومت نے کامیاب حکمت عملی سے کورونا وائرس کامقابلہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یکم جنوری سے پنجاب بھر میں غریب اور مستحق عوام صحت کارڈ کی سہولت سے بھی مستفید ہو سکیںگے، پی ٹی آئی کی واحد سیاسی حکومت ہے جس نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے ، مہنگائی عالمی مسئلہ ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لئے احساس راشن پروگرام کا آغاز کردیا ہے جس سے کروڑوں افراد کو فائدہ ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں