چودھری شافع حسین سے سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کی ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی درازی عمر کیلئے دعا کی

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین سے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، میاں انجم پگانوالہ، میاں حسن نور پگانوالہ اور میاں ندیم ارشد پگانوالہ نے ملاقات کی اور ان کے والد چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی جلد مکمل صحت یابی اور درازی عمر کیلئے بھی دعا کی۔ وفد نے چودھری شجاعت حسین کی ملک و قوم کیلئے خدمات اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی سیاست کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں