اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو کارپوریشن کے ماتحت کرنا ایک غلط اقدام ہے،پروفیسر محمد

ابراہیم خان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) نائب جماعت اسلامی پاکستان وامیر و ناظم شعبہ تعلیم پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو کارپوریشن کے ماتحت کرنا ایک غلط اقدام ہے۔ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم ہی کے ماتحت رہنے دیا جائے کیونکہ ماہرینِ تعلیم ہی تعلیم کو درست سمت دے سکتے ہیںنہ کہ کارپوریشن میں کام کرنے والے اہلکار۔یہ ماڈل تعلیمی ادارے ہیں۔ان کو کارپوریشن کو حوالے کرنے سے تعلیمی معیار گرے گا۔اس معاملے میں ہم اساتذہ کرام کے ساتھ ہیں اور نونہالان قوم کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں