ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر 133ضمنی انتخاب کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں‘جمشید چیمہ

خرید وفروخت کی ویڈیوز پر کارروائی کئے بغیر ضمنی انتخاب سے الیکشن کمیشن کی رٹ بھی سامنے آ گئی ‘رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 4 دسمبر 2021 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) تکنیکی غلطی کی وجہ سے کاغذات مسترد ہونے پر این ای133کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لے سکنے والے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر ہونے والے ضمنی انتخاب کی اخلاقی طور پر کوئی حیثیت نہیں،ووٹوںکی خرید فروخت کی سامنے آنے والی ویڈیوز پر کارروائی کئے بغیر ضمنی انتخاب کے انعقاد سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی کتنی رٹ دکھائی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ حلقے میںانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاںبکھیری گئیں اور الیکشن کمیشن نے صرف نوٹسزکے اجراء پر اکتفاکیا ۔ ووٹر لسٹوںمیں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں موجودہیںایسے میں انتخابی عمل کو کیسے شفاف قراردیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کو جان بوجھ کر مقابلے سے باہر کیا گیا ،جس طرح حلقے کی عوام تحریک انصاف کو خوش آمدید کہہ رہے تھے ہم اخلاقی طو رپر یہ انتخاب جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی شرح سے بھی دودھ کا دود دھ او رپانی کا پانی ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں