صوابی،لاہور پولیس کی بروقت کارروائی ،ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دونوں فریقین گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:27

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) لاہور پولیس کی بروقت کاروائی کر تے ہوئے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دونوں فریقین گرفتارکرلئے، تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کر کی01 کلاشنکوف بمع 04 سپئر میگزین و 139 عدد کارتوس، 01 بندوق 12 بور بمع 07 عدد کارتوس، 01 ریپیٹر 12 بور بمع 03 عدد کارتوس،02پستول 30 بور بمع 16عدد کارتوس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لاہور کودوران سرچ گشت اطلاع ملی کہ جگناتھ کے مقام پر دو فریقین ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں، جس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہی. اطلاع پر ایس ڈی پی او لاہور افتخار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور شہزاد خان بمع پولیس ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں فریقین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے دونوں فریقین آصف خان ولد خان پور، رستم خان ولد محمد اصغر، بہار علی ولد امان اللہ اور مظاہر ولد شیر ولی ساکنان جلسئی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حسب ضابطہ گرفتار کیا. جن سے 01 کلاشنکوف بمع 04 سپئر میگزین و 139 عدد کارتوس، 01 بندوق 12 بور بمع 07 عدد کارتوس، 01 ریپیٹر 12 بور بمع 03 عدد کارتوس،02پستول 30 بور بمع 16عدد کارتوس برآمد کئے گئے فائرنگ کی وجہ سابقہ دشمنی بیان کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں