مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ہندو یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) مذہبی رسومات میں شرکت کے لئے بھارت سی136 ہندو یاتریوں کا وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا،ہندو یاتری 10 روزہ قیام کے دوران شادارم صاحب کے 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے بھارت سے 136 ہندو یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچاجہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ہندو یاتری سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی میں شادارم صاحب کے 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ہندو یاتری سکھر، روہڑی، گھوٹکی ، ڈہرکی اور میرپور ماتھیلوں میں مذہبی رسومات ادا کریں گے اور 15 دسمبر کو بھارت واپس چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں