ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت

ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ریاست اور تمام طبقات اپنا سنجیدہ کردار ادا کریں،بیان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ریاست اور تمام طبقات اپنا سنجیدہ کردار ادا کریں۔ سیالکوٹ واقعہ سے اسلام اور پاکستان کے پر امن تشخص کو بہت نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

متشدد رویوں کے خاتمے کیلئے اگر اب بھی بنیادی نوعیت کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ایسے واقعات کبھی نہیں رک سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس نوع کے بھیانک واقعات کی ایک وجہ سزائوں کا نہ ملنا ہے۔اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن سوسائٹی میں سرایت کر جانیوالی انتہا پسندی،جاہلانہ رویوں اور تنگ نظری کے خاتمے کیلئے علمی و فکری سطح پر برسرپیکار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں