پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی عہدہ کے مزید تین افسران کی خدما ت سے سرنڈر کردیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 ڈی آئی جی عہدہ کے مزید تین افسران کی خدما ت سرنڈر کرتے ہوئے وفاق کے سپرد کر دیں ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلمان سلطان رانا کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن ،ڈی آئی جی ویلفیئر آغا محمد یوسف کو وزارت ریلوے اور ڈی آئی جی انٹرنل اکائونٹبلٹی محمد یوسف ملک کو موٹر وے پولیس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے افسران کی خدمات سرنڈر کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں