133کے ضمنی انتخاب ،پی ٹی آئی کی ووٹرز کو گھر وں پر رہنے کی اپیل کی گئی

133کاضمنی الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے‘ صدر تحریک انصاف اعجاز چوہدری

اتوار 5 دسمبر 2021 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) تحریک انصاف کی جانب سے این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنے ووٹرز کو گھر وں پر رہنے کی اپیل کی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازچوہدری نے کہا کہ پارٹی کاامیدوار مقابلے میں نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے ووٹرز سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی ۔ ہمارا پیشگی فیصلہ تھا کہ ہم کسی دوسری امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر این اے 133میں ضمنی الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں