سیالکوٹ واقعہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا‘ڈاکٹر شاہد صد یق

شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 5 دسمبر 2021 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کیا،ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اس نظام کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں۔ سیالکوٹ واقعے سے ملک و ملت کو بدنام کیاگیا، سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کا سری لنکن فیکٹری منیجر کو تشدد کرکے مارنا اور نعش کو آگ لگادینے کاواقعہ نہایت دردناک واقعہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام امن اور آشتی کا دین ہے اوردین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، سری لنکا کی حکومت اور عوام خصوصاً جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں