سری لنکن منیجر کو زندہ جلادینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘را ئوعابد علی واجد

اتوار 5 دسمبر 2021 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء)صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،معرو ف سیا سی و سما جی شخصیت، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ سری لنکن منیجر کو زندہ جلادینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملک میںمذہب کے نام پر انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کیلئے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا، الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ معاشرے میں جنون اور تشدد کی کوئی جگہ نہیں اور ایسی مذموم کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کا تعلق کسی مذہب، ذات یا عقیدے سے نہیں ،ایسے لوگ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں جو کسی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے ۔انہو ں نے کہاکہ ہمارا حکومت اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ واقعہ کے تمام مجرمان کے خلاف قانو نی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں