a13دینی جماعتوں کادلخراش واقعہ سیالکوٹ کی شدیدمذمت

ھ*واقعہ اسلام وآئین کیخلاف ،پاکستان کااسلامی تشخص سخت مجروح ہوا:تحفظ ختم نبوت الائنس غیرجانبدارتحقیقات کرائیںجائیں:پیرسلمان منیر،مولاناعبدالرئوف ملک،علامہ ممتازاعوان ودیگر

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

yلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیرسلمان منیرسجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال مولاناعبدالرئوف ملک سربراہ متحدہ علماء کونسل الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفرید احمدپراچہ جمعیت علمائِ اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی ای) مسلم لیگ علمائومشائخ کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جے یوآئی کے رہنما علامہ شعیب الرحمن قاسمی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری مولانا محمدنعیم بادشاہ جے یوپی کے رہنما علامہ عاشق حسین رضوی جمعیت اہلسنت کے رہنمامولانامحمدحنیف حقانی ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضانقوی ،علامہ قاسم علی قاسمی مصطفائی جسٹس مومنٹ کے چیئرمین میاںمحمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ مجلس احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدیوسف احرارعالمی تحریک دعوت الحق کے ناظم اعلیٰ مولاناسیداحسان اللہ شاہ بخاری اورترجمان الائنس مولانا محمدمنسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںدلخراش واقعہ سیالکوٹ کی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے اورکہاہے کہ واقعہ اسلام وآئین کے سراسرخلاف ہے اوراس واقعہ سے دنیابھرمیںاسلامی جمہوریہ پاکستان کاوقارسخت مجروح ہواہے ایسے سانیحات کاتدارک ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ان رہنمائوں نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے اورواقعہ کے اصل حقائق دنیاکے سامنے لانے کامطالبہ کیاہے ختم نبوت الائنس کے رہنمائوںنے کہاکہ ریاست کے قانون کوہاتھ میںلیناخودایک جرم ہے جس سے انارکی پھیلتی ہے اورایسے المناک واقعات رونماںہوتے ہیںمذہب اسلام وآئین پاکستان کی روح سے کسی کوازخودسزادینے کاکوئی حق حاصل نہیںاگرکوئی مجرم بھی ہوتواسے قانون کے حوالے کرناچاہیئے اورملک میںموجوداسلامی قوانین کے تحت سزادلوانے کیلئے آئینی وقانونی راستہ اختیارکرناچاہیئے اسلام کی تعلیمات اورآئین پاکستان کے تحت کسی کنفرم مجرم کوبھی ازخودسزادینے کاکسی کودینی وآئینی ہرگزحق حاصل نہیںہے ان رہنمائوںنے مزیدکہاکہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام کیلئے قانون توہین رسالت سراسرعملدرآمدکامتقاضی ہے اوراسی طرح قانون پرعملدرآمدہی ریاستی رٹ قائم کرنے کا واحدذریعہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں