پ*لاہور، لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ،اشرف بھٹی

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

o لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے اور ایسے میں پی ٹی آئی حکومت کا کہیں کوئی وجود نظر نہیں آتا حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ملک میں ہونے والے واقعات سے ہر روز شرمندگی محسوس کرتے ہیں سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کر دیا ہے ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کسی بھی شہری کو حق حاصل نہیں کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے ایسے واقعات سے ملک کی جگ ہنسائی ہور ہی ہے اور اس طرح کے واقعات حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہو ر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوا تین سال گزر گئے ملک ہیجانی کیفیت میں ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام پر عرصہٴ حیات تنگ ہو چکا ہے قرضوں کا پہاڑ اور سود پر بینکاری ملکی معیشت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے مگر حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اہلیت اور ویژن سے خالی لوگ قوم پر مسلط ہیںاب تک اربوں ڈالر قرضہ لیا گیا مگر اس رقم کا کچھ پتا نہیں کہ کہاں خرچ ہوئی عوام تمام ملکی قرضوں کا آڈٹ چاہتی ہے حکمران طبقہ نے قومی بینکوں سے اربوں روپے قرضے معاف کروائے ان کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں