ی*عوام ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی وبے روزگاری کا راستہ روکیں، شہبازشریف

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

6لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں۔

(جاری ہے)

کہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام باتوں، دعووں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیںعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں۔

انہوں نے کہا کہ ؒنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جوق درجوق گھروں سے نکلیں، حالات بدلنے میں اپنا کردا ر ادا کریںپارٹی راہنما اور کارکنان عوام کو پولنگ سٹیشنز میں سہولت دینے کے لئے فعال رہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں