ریشین کلچرل سنٹر کے قونصلر ،ْ اندھرے جی فسیان ،ْ کا دورہ الحمراء

ض*اندھرے جی فسیان کا اسلامی آرٹ ورک پر مبنی نمائش ’’مکہ و مدینہ ‘‘ میں شرکت ھ*اندھرے جی فسیان نے ،ْ مقدس مقامات کی مختلف ادوار بنائی گئی تصاویر میں گہری دلچسپی لی

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

ا*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں مقد س شہر مکہ و مدینہ کی تاریخی حیثیت و مختلف ادوار کو ظاہر کرتی تصاویر پر مبنی نمائش ’’مکہ و مدینہ ‘‘ سجائی گئی۔نمائش میں قونصلیٹ جنرل آف دی ریشین فیڈریشن ،ریشین سنٹر فار سائنس اینڈ کلچر کے قونصلر ڈائریکٹر اندھرے جی فسیان میں خصوصی شرکت کی اور نمائش ’’مکہ و مدینہ ‘‘ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اندھرے جی فسیان کا اسلامی آرٹ ورک پر مبنی نمائش ’’مکہ و مدینہ ‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے ،ْ مقدس مقامات کی مختلف ادوار بنائی گئی تصاویر میں گہری دلچسپی لی۔نمائش کا مقصدمکہ و مدینہ کے تاریخی پیش منظر کو دیکھنے والوں کے سامنے پیش کرنا ہے۔نمائش دیکھنے والوں کو ان شہروں کی سلسلہ وار تعمیر و ترقی سے آگہی ملتی ہے۔نما ئش میں عوام کی بھرپور شرکت،نمائش کے منتظمین کی کاوش کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں