ؔبلغاریہ کی سفیر عرینہ کی لاہور عجائب گھر آمد ،ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس نے خوش آمدید کہا

ٌبلغاریہ کی سفیر عرینہ کا میوزیم میں آویزاں ،ْنادر و نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار ٓپاکستان دُنیا کی عظیم تہذیبوں کا ملک ہے،احسن روایات ،ْ پرامن ہونے کی عکاس ہیں،بلغاریہ سفیر

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) بلغاریہ کی سفیر عرینہ نے پاکستان کے عظیم تاریخی ورثے کے مراکز ،ْ لاہور عجائب گھر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجاز احمد منہاس نے بلغاریہ کی سفیر عرینہ کو لاہور میوزیم میں خوش آمدید کہا ، انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔بلغاریہ کی سفیر عرینہ کا میوزیم میں آویزاں ،ْنادر و نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

عرینہ ،ْنے میوزیم میں محفوظ ،ْبدھا کا مجسمہ دیکھا اور وہ مغلوں و سکھوںکے تہذیبی ورثے کی دل دلداہ نکلی۔بلغاریہ کی سفیر عرینہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دُنیا کی عظیم تہذیبوں کا ملک ہے،احسن روایات ،ْ پرامن ہونے کی عکاس ہیں، میوزیم میں آویزاں نوادرات کی تنظیم ،ْ اعلی و مربوط نظم و نسق کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے پاکستان سمیت دُنیا بھر کی ثقافتوں کا کھلے دل سے پرچار کرنے پر عجائب گھر میوزیم کی انتظامیہ کو مبارکباددی۔ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میوزیم ،ْ دُنیا کے اہم ترین تاریخی مراکز میں سے ایک ہے،ہماری اقدار ہمیں اپنے مہمانوں سے والہانہ محبت کا درس دیتی ہیں،پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے۔ بلغاریہ کی سفیر کو لاہور میوزیم کی طرف سے سوونیئر پیش کیا گیا۔عرینہ نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں