ض*سیالکوٹ واقعہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا:ڈاکٹر شاہد صد یق

ٌسیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کیا،ظلم کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

ح*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا ،سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کیا،ظلم کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اس نظام کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں۔ سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا، سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کا سری لنکن فیکٹری منیجر کو تشدد کرکے مارنا اور نعش کو آگ لگادینے کاواقعہ نہایت دردناک واقعہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام امن اور آشتی کا دین ہے اوردین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں سری لنکا کی حکومت اور عوام خصوصا جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں