پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں : سلیم ر ضا

ٌ قرض کے بدلے آئی ایم ایف کو سب کچھ دیدیا گیاپورا پاکستان نالائق وزیر اعظم سے نجات چاہتا ہے

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، قرض کے بدلے آئی ایم ایف کو سب کچھ دیدیا گیاپورا پاکستان نالائق وزیر اعظم سے نجات چاہتا ہے،نااہل حکومت کی سوا تین سالہ کارکردگی سے ملک 30سال پیچھے چلا گیا۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نااہل وزیر اعظم نے تین سال میں محض جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی اور بے روزگاری نے معیشت کو کھوکھلا کردیا ہے۔ کارخانے بند، معاشی سرگرمیاں معطل اور سرمائے کی گردش رک گئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ گورنر پنجاب کا اعتراف پی ٹی آئی کی ناکامیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے مہنگائی کے بدترین طوفان کے اصل ذمہ دار یہی حکمران ہیں جنہوں نے آئی ایم کے ساتھ پورا ملک گروی رکھ دیا ہے ،وزیراعظم اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر ملک میں شفاف انتخابات کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے سابقہ حکومتوں کے خلاف الزام تراشی کر رہی ہے اورملک اسوقت شدید بحرانوں کا شکار ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں