لاہور ، این اے 133کے ضمنی الیکشن کا پر امن انعقاد،لاہور پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے

ش*سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو تمام سکیورٹی انتظامات کی سپرویژن کرتے رہے گ*ووٹرز حضرات نے انتہائی پر امن اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ّدو ہزار سے زائد پولیس افسران،ڈولفن سکواڈ،پیرو، کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں تعینات رہیں

اتوار 5 دسمبر 2021 19:40

Hلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن کے انعقاد کے موقع پر لاہور پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے۔حلقہ این اے 133 کے تمام پولنگ سٹیشنز سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی براہ راست سپر ویژن میں مربوط سکیورٹی انتظامات،سینئر پولیس افسران کی فیلڈ میں موجودگی اور مسلسل مانیٹرنگ رکھنے کی وجہ سیکورئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔بھر پور سکیورٹی انتظامات کے نتیجے میں ووٹرز حضرات نے انتہائی پر امن اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد اور بہترین سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹاؤن,ایس پی صدر اور ایس پی کینٹ سمیت متعلقہ سینئر پولیس افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے اور پولنگ سٹیشنز پر حفاظتی انتظات یقینی بناتے رہے۔

سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو کی ہدایت پر پولنگ سٹاف اور شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا گیا۔سی سی پی او لاہور فیاض فیاض احمد دیو نے انتخابی عمل میں شامل جماعتوں کو پر امن رہنے اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور قانون شکنی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کے چھ ایس پیز،14 ایس ڈی پی اوز،44 ایس ایچ اوز سمیت دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ڈولفن سکواڈ،پیرو،کوئیک ریسپانس فورس ٹیمیں بھی پولنگ سٹیشنز اور اطراف کے علاقوں میں پٹرولنگ کرتی رہیں۔

پولنگ اسٹیشنز پر جاری سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی۔اس مقصد کے لئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹاؤن شپ میں سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔ ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی پولنگ سٹیشنز میں داخلے کی اجازت تھی۔میٹل ڈیٹیکٹرز،واک تھرو گیٹس، بیرئیرز اور خاردارتاروں سمیت تمام لاجسٹک انتظامات یقینی بنائے گئے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی تھی۔یاد رہے کہ این اے 133ضمنی الیکشن کیلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں حساسیت کے اعتبار سے اے کیٹیگری کے 22،بی کیٹیگری کے 198،سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں