آئی جی پنجاب کی قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں شہید اے ایس آئی بابر علی کی نماز جنازہ میں شرکت

آئی جی پنجاب نے شہید کے والد بشیر احمد اور بھائی فیصل سے اظہار تعزیت کیا۔ مکمل انصاف فراہمی کی یقین دہانی کروائی ? اے ایس آئی بابر علی الیکشن ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں شہید ہو گیا تھا۔ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: راؤ سردار علی خان

اتوار 5 دسمبر 2021 21:00

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے فرائض کی ادائیگی کو اپنی جانوں سے بھی زیادہ مقدم جانا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ایسے سینکڑوں بہادر شہداء کی امین ہے اور بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کہ کہ اے ایس آئی بابر علی شہید کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اے ایس آئی بابر شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابر علی کی نماز جنازہ اتوار کی شام پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی جس میں آئی جی پنجاب سردار راؤ سردار علی، سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور نے شہید کے والد بشیر احمد اور بھائی فیصل سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ اے ایس آئی بابر علی الیکشن ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں شہید ہوگیا تھا ۔ شہید کا تعلق ٹھوکرنیاز بیگ لاہور سے ہے اور اس نے 2010 میں بطور اے ایس آئی محکمہ پولیس جوائن کیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے ہمیشہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں