ُاین اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی، ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 5 دسمبر 2021 21:50

a لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب سے آ ؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ اسٹیشن سنسان پڑے رہے۔

انہوں نے ٹرن آؤٹ کی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ اٴْن کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسیگی کیونکہ عوام نے انہیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ایسا ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ا?ئند الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو اپوزیشن ووٹر کو گھروں سینہ نکال سکی وہ احتجاج کیلئیکیسے نکالیگی ٹرن آؤٹ کم رہنے سے ثابت ہوگیا کہ عوام نیضمنی انتخاب کومستردکردیا، ایسے میں الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی ا?ئی کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نیاحتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے، ضمنی الیکشن سیعوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی سیاست میں آخری کیل ہے، اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لیاور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے، پی ٹی آئی ضمنی انتخاب سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں