سانحہ سیالکوٹ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار

لله*ملزمان کی خلاف قانونی کارروائی تیز کی جائے اور سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائی:عثمان بزدار ًوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری پراسکیوشن کو کیس کی مکمل پیروی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

ُ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سانحہ سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے چھاپوں کے دوران مزید 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ٹی سی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا سے گزشتہ 12گھنٹے میں پولیس نے مزید 6 مرکزی کرداروں کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کو ویڈیو فوٹیج میں غیر ملکی شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو فوٹیج میں کچھ ملزمان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور کچھ کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں گرفتاری کے ڈر سے چھپے ہوئے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تفتیش کر رہی ہے اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق 124 زیرحراست افراد میں سے 19 ملزمان کا مرکزی کرادر سامنے آیا ہے۔ زیر حراست افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب تحقیقات کے سارے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری پراسکیوشن کو کیس کی مکمل پیروی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں