/لاہور،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،آئی جی سے رپورٹ طلب

،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی ہدایت، افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائی:عثمان بزدار

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ لنگرانہ کی حدود میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم کا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں