ظ*لاہور،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سندھ ثقافت کے دن پر سندھ کے عوام کو مبارکباد

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سندھ ثقافت کے دن پر سندھ کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی منفرد اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کی ثقافت کے رنگ محبت اور یگانگت سے بھرپور ہیں۔سندھ میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے۔سندھ کی ثقافت تاریخ کی عظیم تہذیب کی آئینہ دار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں