پھر ثا بت ہو گیا ہے اہل لاہور اور(ن) لیگ کا ر شتہ کو ئی نہیں تو ڑ سکتا‘ سلیم ر ضا

این ای133کے انتخا بی نتا ئج نے ثا بت کردیا لاہو ر اب بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی قلعہ ہے

پیر 6 دسمبر 2021 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثا بت ہو گیا ہے اہل لاہوراور(ن) لیگ کا ر شتہ کو ئی نہیں تو ڑ سکتا، اہل لاہور کل بھی نواز شریف کے سا تھ تھے آ ج بھی ہیں اور آ ئندہ بھی نواز شریف کا ہی سا تھ دیں گے،این ای133کے انتخا بی نتا ئج نے ثا بت کردیا ہے لاہو ر اب بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی قلعہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ این اے 133میں حکومتی خواہش کے برعکس نتیجہ سامنے آ نے پر ہر وزیر مشیر پر یشان ہے اوران کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیںاور زبان سا تھ نہیں دے رہی ،تحریک انصا ف نے این اے 133میں مسلم لیگ (ن) کو ہرانے کیلئے تمام او چھے ہتھکنڈے استعما ل کیے ،(ن) لیگ کے مقا بلے میں آزاد امیدواروں کو لایا گیا اور (ن) لیگ کوہرانے کا ہر حر بہ استعمال کیا گیا مگر پی ٹی آئی کو منہ کی کھانا پڑی اور اللہ نے لیگ کو فتح نصیب کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں