عمران خان نے ملکی معیشت کو بدحالی سے نجات دلائی ‘نوید شر یف

حکومتی کوششوں سے معاشی اشاریئے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

پیر 6 دسمبر 2021 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو بدحالی سے نجات دلائی، پاکستان عظیم مملکت ہے جس کے عوام نے بڑے کٹھن دن دیکھے ہیں اب خوشحالی قوم کا مقدر بن رہی ہے،حکومتی کوششوں سے تمام معاشی اشاریئے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کی انتھک جدوجہد اور موثر حکمت عملی سے معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے،( ن) لیگ نے ملک کو معاشی طو رپر ڈبودیا موجودہ حکومت ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم بیرونی اشاروں پر ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے ان کا ایجنڈا کرپشن پر پردہ ڈالنا اور این آر او لینا ہے، ملکی دولت لوٹنے والوںکا احتساب ہو کر رہے گا، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں