ضمنی انتخاب میںکامیابی پر مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد ا سمبلی سیکرٹریٹ میںجمع

پیر 6 دسمبر 2021 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد پنجاب ا سمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںکہا گیا ہے کہ عوام نے (ن)لیگ پر اعتماد کرکے ثابت کیا ہے کہ لاہور (ن)لیگ کا قلعہ ہے،عوام نے خدمت کو عزت دو ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو پسند کیا ہے۔ اس کامیابی پر نواز شریف،شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور مریم نواز سمیت دیگر قیادت اوررہنما مبارکباد کے مستحق ہیں۔این اے 133 کے عوام کے بھی مشکور ہے جنہوںنے لیگ پر اعتماد کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں