گوادر کے ماہی گیروںکا معاشی قتل بند کیاجائے ، شمس الرحمان سواتی

انسانی حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش گھمبیر مسائل سے نجات دلانے کے فوری اقدامات کئے جائیں، مرکزی صدر این ایل ایف

پیر 6 دسمبر 2021 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) این ایل ایف کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ گوادر کے ماہی گیروںکا معاشی قتل بند کیاجائے ۔انسانی حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش گھمبیر مسائل سے نجات دلانے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این ایل ایف کے دفتر ساندہ روڈ لاہور میں اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان بھر کے مزدورعظیم انقلابی لیڈر مولانا ہدایت الرحمان کی آئینی اور قانونی جدوجہد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں اگر گوادر کے ماہی گیروںکے مطالبات تسلیم نا کئے گئے اور ان کا معاشی حق ان کو نا دیا گیا تو ہم ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں