کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نااہلی اور افسران کی من پسند افراد کو نواز نے سے سرکاری ادارے کو کروڑوں کا نقصان ،منصوبے مہینوں کی تاخیر شکار

پیر 6 دسمبر 2021 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نااہلی اور افسران کی من پسند افراد کو نوازنے کے چکر میں سرکاری ادارے کو کروڑوں روپے کے نقصان اور منصوبوں کی تکمیل میں مہینوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو نے اپنے زیر تکمیل اور نئے منصوبوں کیلئے 22 ٹینڈرز طلب کئے ،خواہش مند کمپنیوں کے ٹینڈرز کھولے گئے اور تمام منتخب کمپنیوں کو ریسپانسو (Responsive) قرار دیا گیا پھر کیسکو نے سات ٹینڈر بلاوجہ کینسل کر دیئے، ذرائع کے مطابق کیسکو انتظامیہ اور اس کے سی ای او محمد عارف نے بعض من پسند افراد کو نوازنے کیلئے یہ ٹینڈر منسوخ کئے جبکہ یہ ٹینڈر کینسل کرنے سے کیسکو کو صرف ڈالر کی قیمت بڑھنے کی مد میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے کیونکہ جب ٹینڈرز طلب کئے گئے اس وقت ڈالر کا ریٹ 168 روپے تھا جبکہ آج ڈالر مارکیٹ میں 177 کے قریب ہو چکا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے جبکہ گرڈ سٹیشنوں کیلئے طلب کئے گئے سامان جس میں پاور ٹرانسفارمرز، سرکٹ بریکر، آئسولیٹرز، اے سی ایس آر لنکس کنڈکٹر، ارتھ وائر کنڈکٹر، پینلز کپلر سمیت دیگر ہیوی ڈیوٹی سامان کی عدم دستیابی سے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر نئے ٹینڈر میں ان کمپنیوں ّنے عدم دلچسپی ظاہر کر دی تو پھر ان منصوبوں کی تکمیل میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے اس تاخیر اور لاگت میں اضافہ کی تمام تر ذمہ دار کیسکو کی انتظامیہ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی حماد اظہار اور سیکرٹری توانائی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس نااہلی کا سخت نوٹس لیں اور سرکاری ادارے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں