ماڈ ل ٹائون کچہری سے 11 قیدی فرار ہوئے، قتل میں ملوث 2 دوبارہ گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماڈل ٹائون کچہری سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کیے ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 11 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 2 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماڈل ٹائون کچہری سے قیدیوں کے فرار کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلی نے قیدیوں کے فرار کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے قیدیوں کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے تادیبی کارروائی کی جائے۔واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کوٹ لکھپت جیل سے 90 اور کیمپ جیل سے 76 ملزمان کو ماڈل ٹائون کچہری لایا گیا۔ کوٹ لکھپت سے لائے گئے ملزمان میں سے 3 اور کیمپ جیل سے لائے گئے ملزمان میں سے 8 فرار ہوئے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بخشی خانے میں ہنگامہ آرائی کی اور بخشی خانے کی اینٹیں اکھاڑ کر پولیس پر حملہ کیا۔ بعد ازاں ملزمان بخشی خانے کا دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں