منشیات فروش علی رضا اور اسلم مسیح گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی رضا اور اسلم مسیح کو گرفتار کر لیا۔محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے سوا کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزمان سے آدھا کلو۔ چرس بھی برآمد کر لی گی۔

(جاری ہے)

منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہی۔ ای ٹی او ایکسائز فیصل سندھو کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایکسائز انسپکٹر سید قمر حسن زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ باٹا پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی گاڑی اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ ملزمان کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں