اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ کی کارروائی 02 ایکڑ قبرستان کی زمین کو واگزار کروالی

پیر 6 دسمبر 2021 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ نے قبرستان کی زمین کو قبضہ مافیا گروپ سے چھڑوا لیا۔02 ایکڑ قبرستان کی زمین کو واگزار کروایا گیا۔موضع ٹھٹھہ خورد میں کارروائی کی گئی۔ قبرستان کی زمین کو واگزار کروا کر مقامی افراد کے حوالے کر دیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے پوری طرح سے متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں