این اے 133 کے باشعور عوام نے پیپلزپارٹی او ر ن لیگ کے کرپٹ مافیا کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے، سینیٹر اعجازاحمدچوہدری

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

ذ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ این اے 133 کے باشعور عوام نے پیپلزپارٹی او ر ن لیگ کے کرپٹ مافیا کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے اور دونوں جماعتوں کی کرپٹ سیاست کو بُری طرح مسترد کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ٹھپہ مافیاعوام کے سامنے بُری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، این اے 133 کی 80 فیصد عوام نے ووٹ ہی کاسٹ نہیں کیا اور ثابت ہوا کہ حلقہ این اے 133 کی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ، نوازشریف اور زردار ی مافیا کی سیاہ کرتوتوں سے قوم اچھی طرح واقف ہے اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آنے والی ، این اے 133 کا انتخاب پی ٹی آئی کے بغیر بے معنی ہے ، سیاسی میدان خالی ہونے باوجود بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ٹھپہ مافیا تھر تھر کانپ رہا تھا،دونوں جماعتوں نے ووٹروں کو خریدنے کی منڈیا ں سجانے کے باوجود ووٹروں کو انکے گھروں سے نکالنے میںبُری طرح ناکام رہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت پر عوام کو اعتماد نہیں ،عوام کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینال ویو سیکرٹریٹ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے گوجرانوالہ کے منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ظفراللہ چٹھہ نے گوجرانوالہ کے تمام ذمہ داران کو نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور علی امتیاز وڑائچ نے عہدیداران اور پارٹی رہنمائوں کو نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے آگاہ کیا ، اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں اختیارات عوام کو نچلی سطح تک منتقل کریں، مقامی حکومتوں کے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ بلاک کوڈ تک پارٹی نمائندے مقرر کریں ،حلقہ بندیاںاور انتخابی فہرستوںکی درستگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کے نظام سے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی، خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی نے نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل کے کامیاب نظام سے دوتہائی اکثریت حاصل کی ، ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کے مضبوط نظام سے گراس روٹ سطح کے مسائل حل کرنے میں مددملے گی، صوبائی حکومت انہیں براہ راست فنڈز فراہم کرے گی، جو کہ عوامی نمائندے مشاورت سے اپنے اپنے علاقوں میںترقیاتی کام کروا سکیںگے، نیبرہوڈ کونسل اور ویلیج کونسل کا پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی اقدام ہے ، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی تجویز پر نیبرہوڈ او ر ویلیج کونسل میں خواتین کوبھر پور نمائندگی دی گئی ہے، صحت کارڈ کا کامیاب پروگرام دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے، حکومت نے پہلی عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی ہیں تاکہ وہ اپنی بیماری کی حالت میں اپنی مرضی کے مطابق اپنا علاج کروا سکیں، اجلاس میں رانا ساجد علی خاں، نعمان اللہ چٹھہ ، احمد چٹھہ ، امتیاز صفدر وڑائچ، جواد حسن منج ،حاجی یوسف ، ایس اے حمید، رانا نعیم الرحمان ، افضل چیمہ ، علی اشرف مغل ، بلال اعجاز، سہیل ظفر چیمہ، لالہ اسد اللہ، رضوان چیمہ، چوہدری محمد علی ، سیٹھ عدنان ظفراللہ چیمہ ، جمال ناصر چیمہ، رائو عثمان ، عثمان سعید بسراء، شبیرسیال ، ڈاکٹر طاہر علی جاوید ،طارق حمید، کلیم اللہ ، ڈاکٹر مصباح ظفر، زریں رحمان، روبینہ ذیلدار ، نیئرمرتضی لون سمیت ڈسٹرکٹ ،سٹی ، تحصیل ، ٹائون ، میونسپل کمیٹی کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ، ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں