محکمہ ریلوے میں 18افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) محکمہ ریلوے میں 18افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کرددئیے ، جن میں گریڈ21کے تین آفیسر،گریڈ19کے چھ اورگریڈ18کی9آفیسرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21کے عامر علی بلوچ کو ایم ڈی پراکس،ڈی ایس سکھر شعیب عادل کوڈائریکٹر جنرل ریلوے والٹن اکیڈمی،ا میر محمد داو پوتا کو ایم ڈی کراچی سرکل ریلوے،گریڈ19کے طارق عزیز کلاچی کو ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر ٹائم ٹیبل ہیڈ کوارٹر، محمد خالد خان کو ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ہیڈ کوارٹر،صائمہ ارم کو ڈپٹی چیف پرسانل آفیسر ہیڈ کوارٹر، اسحاق حمید بٹ کو ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر اسلام آباد،ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر کیرج فیکٹری اسلام آباد کامران وسیم کو ڈپٹی چیف میکینکل انجینئر ہیڈ کوارٹر،شعبہ الیکٹریکل انجینئر کے سرفراز قمر ڈاھا کی مذید تقرری کیلئے خدمات ریل کاپ حکام کے حوالے، گریڈ18کے احمد کریم خان کو سینئر میکینکل انجینئر ریسالپور، محمد قاسم مستوئی کو ورکس مینجر مغلپورہ،محمد ذوالقرنین کو ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر ملتان،مس نبیلہ اسلم کو ڈویژنل پرسانل آفیسر ملتان، جنید اسلم کو سینئر کمرشل مینجر ہیڈ کوارٹر،شاہد ریاض کو ڈپٹی ایف جی آئی آر ہیڈ کوارٹر، انور سعادت کو سینئر ٹریفک منیجر فریٹ ہیڈکوارٹر،ناصر نذیر کو ڈی ٹی او لاہور ڈویژن اورمہا جبین کو ڈی ایس ای راولپنڈی لگایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں