لاہور، 32ویں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس کے وفد کا آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ

منگل 7 دسمبر 2021 13:55

لاہور، 32ویں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس کے وفد کا آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) 32اویں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس کے وفدنے عالمی درجہ کے ادبی و ثقافتی ادارہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔وفد میں شامل اراکین کا الحمرا میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔وفد میں پاکستان کے مختلف محکموں میں اعلی خدمات سرانجام دینے والے افسران شامل تھے۔وفد کو الحمرا کی تاریخ،مقاصد،کارکردگی و مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا کا دورہ وفد میں شامل افسران کو اپنی خدمات کی انجام دہی میں معاون ثابت ہوگا،الحمرا پاکستان کے آرٹ اینڈ کرافٹ،تہذیب و ثقافت کی نشوونما و ترویج میں منفرد مقام رکھتا ہے۔بریفنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریر ی محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل،منی ہارون، ثمرین بخاری ودیگر افسران نے شرکت کی۔وفد نے الحمرا آرٹ گیلری،سٹوڈیو،ہالز،آرکایز ودیگر شعبے دیکھے،دورہ کو بے حد معاون قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں