شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں دو ملزمان کو عمر قید ،دس ،دس لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

منگل 7 دسمبر 2021 23:15

شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں دو ملزمان کو عمر قید ،دس ،دس لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2021ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں دو ملزمان کو عمر قید اوردس ،دس لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ،سزا کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزمان کی وکلا ء اور پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد سزا سنائی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلا ء امبرین سرفراز اور شیر گل نے دلائل دیئے۔پراسکیوشن نے 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے،دوران ٹرائل متاثرہ لڑکی مریم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کیخلاف تھانہ جوہر ٹائون میں مقدمات درج ہوا، ملزمان نے مریم نامی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا تھا،ملزم محمد احمد نے ساتھی کے ساتھ مل کر مریم پر تیزاب پھینکا،ملزم مریم سے شادی کرنا چاہتے تھا انکار پر تیزاب پھینک دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں