لاہور ،ْ خاتون لیکچرارعنبرین فاطمہ کونوکری پرتعینات نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت

عدالت کا یونیورسٹی کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت اظہار برہمی

منگل 7 دسمبر 2021 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی خاتون لیکچرارعنبرین فاطمہ کونوکری پرتعینات نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں یونیورسٹی کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت اظہار برہمی کیااور کہا کہ آئندہ سماعت پرجواب داخل نہ کرانے پررجسٹرار ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل آباد سے جواب آنا ہے مہلت دی جائے فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل آباد پنجاب سے باہر ہے اتنی دیر میں تو فیصل آباد سے پیدل بھی چلیں تو جواب آجاناچاہئیے۔ وکیل درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی سلیکشن بورڈ نے لیکچرار تعیناتی کی منظوری دی سینڈیکیٹ نے مسترد کردی یونیورسٹی درخواست گزار کی اپیل کو چانسلر کے پاس نہیں بھجوائ رہی عدالت سے استدعا ہے کہ نوکری پرتعیناتی کانوٹیفیکیشن بحال کری

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں