پوری قوم’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے ‘سلیم ر ضا

ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے وزیر مشیر بتا ئیں ان سے کون ڈیل کررہاہے اورکون ڈھیل چاہتا ہے

بدھ 8 دسمبر 2021 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پوری قوم’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے، نیازی کے وزیر مشیراپنی اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے صبح شام اپوزیشن کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں،ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے وزیر مشیر بتا ئیں ان سے کون ڈیل کررہاہے اورکون ڈھیل چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

پار ٹی رہنمائو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے مزید کہاکہ اپوزیش کو دھرنا دینے کے لیے کنٹینراورکھانا فراہم کرنے کی پیشکش کرنے والے عمران نیازی آج اپنی پیشکش سے راہ فرار اختیار کرچکے ہیں اور سیا سی مخا لفین کو جلسے کی اجازت دینے کی بجائے انہیں جیلو ں میں بند کررہے ہیں، حکومت کی بد تربین انتقامی کاروائیو ں اور پکڑ دھکڑ کے باوجوداپوز یشن جماعتیں چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑی ہیں ان کے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیںآئی ہے،نیازی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ان شا ء اللہ نیازی کے وزیروں اور مشیرو ں کی اگلی منز ل اڈ یا لہ جیل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں